انڈر 19ویمنز ٹی ٹوئنٹی

آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق بھارت کی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوںکے نقصان پر 107 رنز سکور کئے، جارجیا پلیمر 35 اور ازبیلا گیز 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، بھارت کی جانب سے پرشوی چوپڑا تین جبکہ تتاس سادھو، منت کیشیپ، شفالی ورما اور آرچنا دیوی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکیں، جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 14.2 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں کے فرق سے جیت لیا، شیوتا شہروات 61 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں جبکہ سومایا تیواری نے 22 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اینا برائوننگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی پرشوی چوپڑا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر