انٹرڈیپارٹمنٹل نیشنل

انٹرڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ، آرمی ، واپڈا کی جیت

پاکستان آرمی اور واپڈا نے انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ میں نیوی اور پولیس کی ٹیموں کو شکست دیدی۔ لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پانچ روزہ چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈریکٹر جنرل سعید اختر، منصور احمد، آرمی سپورٹس بورڈ کرنل احمد علی ٹیپو، سابق باسکٹ بال کوچ ملک محمد ریاض سمیت دیگر آفیشلز نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے پہلے میچ میں اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت نیوی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 41کے مقابلے میں 105 پوائنٹس سے شکست دی۔ میچ میں آرمی کے کھلاڑی مکمل طور پر چھاے رہے، آرمی کی طرف سے شعیب اسلم نے 18، یاسر علی نے 16، حمزہ بن جاوید نے 12، شہراز اسلم نے 10پوانٹس کی بدولت آرمی کی کامیابی میں کلیدی کرار اداکیا جبکہ نیوی کے ضیا الرحمن 16 اور محمد فرحان 8پوانٹس کر سکے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

دوسرے میچ میں واپڈا نے آسان مقابلے کے بعدپولیس کو42کے مقابلے میں 118پوانٹس سے شکست دی ۔ واپڈا کی طرف سے محمد زین الحسن نے 20، زاہد عارف اور عالی جاہ نے 18, 18 پوانٹس سکور کے ۔ چیمپین شپ کے دوسرے روز تین میچز کھیلیں جاینگے۔