آسڑیلین اوپن نووک

آسڑیلین اوپن، نووک فائنل میں پہنچ گئے

سربیا سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز ٹینس کے کھلاڑی نووک ڈچکووچ با آسانی اپنے امریکی حریف ٹومی پال کو شکست دیکر آسڑیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں، نو بار کے آسڑیلین اوپن چیمپئن نووک کا فائنل میں مقابلہ یونان کے کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس کے ساتھ ہوگا، میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نووک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹومی پال کا پہلے گرینڈ سلام فائنل تک پہنچنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے انہیں سات پانچ، چھ ایک اور چھ دو سے شکست دیدی، 35 سالہ نووک گزشتہ سال کورونا ویکسین تنازع کی وجہ سے آسڑیلین اوپن نہیں کھیل سکے تھے، قبل ازیں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں یونان کے کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس نے روس کے کیرن خاچانوف کو سات مقابلے کے بعد سات چھ(سات دو)، چھ چار، چھ سات(چھ آٹھ) اور چھ تین سے شکست دی، یاد رہے کہ 2021 کے فرنچ اوپن فائنل میں نووک ڈچکووچ نے سٹیفانوس سیٹسیپاس کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا تھا ، نووک ڈچکووچ جنہوں نے آسڑیلین اوپن سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے اب مسلسل کامیابیوں کے نمبر کو 27 تک لے گئے ہیں، اگر وہ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو یہ ریکارڈ دسویں بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہونگے جبکہ فائنل میں کامیابی کے ساتھ وہ رافیل نڈال کا 22 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا