بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 25ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم نے سہلٹ سٹرائیکرز کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ، رنگپور رائیڈرز

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، رنگپور رائیڈرز نے سہلٹ سٹرائیکرز کو شکست دیدی

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 25ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم نے سہلٹ سٹرائیکرز کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ، رنگپور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے سہلٹ سٹرائیکرز کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، تنظیم حسن ثاقب 41 اور کپتان مشرفی مرتضیٰ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان دو کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہا، رنگپور رائیڈرز کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے اور حسن محمود نے تین تین، مہدی حسن نے دو جبکہ حارث رئوف نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 15.4 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، رونی تعلقدار 41، محمد نعیم 18 اور محمد نواز 18 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، سہلٹ سٹرائیکرز کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ نے دو جبکہ رضا الرحمان راجا اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عظمت عمر زئی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان