بگ بیش لیگ

بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے سڈنی تھنڈر کا سفر تمام کر ڈالا

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایلیمینٹر میچ میں برسبین ہیٹ کی ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم کو ڈگ ورتھ لیوس فارمولے کے تحت آٹھ رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ اس شکست کے بعد سڈنی تھنڈر کا بگ بیش لیگ میں سفر تمام ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سڈنی تھنڈر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے برسبین ہیٹ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا ڈالے، کپتان عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 96 رنز پر آئوٹ ہو گئے جبکہ مارنس لبوشین نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، سڈنی تھنڈر کی جانب سے کرس گرین نے دو، ڈینیل سام اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم نے 6.5 اوورز میں ایک وکٹ نقصان پر 52 رنز بنائے تھے کہ موسلادھار بارش شروع ہو گئی اس موقع پر جیت کیلئے ضروری تھا کہ سڈنی تھنڈر کا سکور 60 رنز ہوتا جس سے وہ آٹھ رنز پیچھے رہی اور میچ آٹھ رنز کے فرق سے ہار کر لیگ سے باہر ہو گئی، ڈیوڈ وارنر 36 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، برسبین ہیٹ کی جانب سے جیمز بیزلے نے ایک وکٹ حاصل کی، برسبین ہیٹ کے کپتان عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا