اسحاق ڈار کا لائیو چیلنج

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئیں مجھ سے مناظرہ کرلیں، عمران خان بار بار غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں، حکومت عمران خان کی لائی ہوئی تباہی کو ٹھیک کر رہی ہے، حکومت کے پاس دو راستے تھے ، سیاست بچائیں یا ریاست بچائیں، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔
اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے آج پھر معیشت کے غلط اعداد و شمار پیش کیے، معیشت کے برے حالات کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ ہمارے پاس چوائس تھی کہ سیاست بچائیں یا ریاست، عمران خان کا ہدف یہ ہے کہ اگر ان کی حکومت نہ رہے تو ریاست بھی نہ رہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے، عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے۔ عمران نیازی میں آپ کو شیشہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جو ڈرامہ پانچ سال پہلے شروع ہوا، پاکستان آج اس کے نتائج بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں معیشت مضبوط ہو رہی تھی، ہماری اسٹاک مارکیٹ جنوبی ایشیا میں بہترین تھی اور دنیا میں پانچویں نمبر پر تھی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد