عمران خان قتل کا پلان سی تیار

میرے قتل کا پلان سی تیار، دہشتگرد تنظیم کو زرداری نے پیسہ دیا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے قتل کا پلان سی تیار ہے جس کیلیے آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے قتل کا پلان سی تیار ہے، آصف زرداری نے انہیں قتل کرانے کیلئے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔
عمران نے کہا کہ مجھے پتا چلا کہ قتل کی سازش ہوئی ہے تو میں نے ویڈیو بناکر باہر بھجوائی، ویڈیو میں بتایا کہ یہ چار لوگ ہیں جو سازش میں شریک ہیں، ویڈیو سے متعلق جلسے میں بتایا اس کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹ گئے، پلان بی میں انھوں نے توہین مذہب کا الزام لگا کر حملہ کرنا تھا، میرے خلاف پوری سازش کی، توہین مذہب کی مہم چلائی، یہ اپنے پلان میں تقریباً کامیاب ہوگئے تھے مگر زندگی اور موت اللہ دینے والا ہے۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اب ان کا پلان سی بنا ہوا ہے اور آصف زرداری اس کے پیچھے ہے، کرپشن کا پیسہ آصف زرداری کے پاس بے تحاشہ ہے، سندھ حکومت سے جو پیسہ لوٹتا ہے وہ الیکشن پر لگاتا ہے ایم پی ایز خریدتا ہے.
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ایک دہشگرد تنظیم کو یہ پیسہ دیا ہے، قوم کو بتارہوں کہ جو نام میں نے دیے ہیں آصف زرداری کے علاوہ وہ نام بھی آنے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کرایا.
عمران خان نے کہا کہ پہلے منصوبے کا پتہ چلنے کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرائی جو قتل کے بعد سامنے آئے گی لیکن وہ گھر پر نہیں بیٹھیں گے، دو ہفتوں بعد باہر نکلیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت