16مارچ کوضمنی انتخابات

33حلقوں پر16مارچ کوضمنی انتخابات

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے8حلقوں سمیت قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر16مارچ 2023کو ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔ان حلقوں میں این اے4سوات ، این اے17ہری پور، این اے18صوابی، این اے 25 اور این اے 26 نوشہرہ، این اے 32 کوہاٹ، این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان اور این اے 43 خیبر شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق 3 فروری کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے
9 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور 13 فروری تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک متعلقہ ایپلیٹ ٹربیونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹر یبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا۔ 21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک