پیپلزپارٹی عمران خان کے الزامات

پیپلزپارٹی نے عمران خان کے قتل سے متعلق الزامات مسترد کردیے

ویب ڈیسک: وزیراعظم کےمشیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے عمران کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، انہوں نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں،

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں پتنگ بازی پر دفعہ 144نافذ،درجنوں دکانیں سیل

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے، اتحادی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وفاقی حکومت نے کسی ایک سیاستدان کو بھی سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں گرفتار نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم