توہین قرآن سینٹ میں قرارداد

توہین قرآن کے خلاف شہرشہرمظاہرے،سینٹ میں قراردادمنظور

ویب ڈیسک : سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں اوراضلاع میں مختلف سیاسی جماعتوں ، تاجروں ، طلبا اور دیگر تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کئے اس موقع پر مظاہرین نے دونوں ممالک کے پرچم نذر آتش کر دیئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان ممالک کے سفیروں کو فوری طور پر ملک بدر کر کے ان سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کئے جائیں۔انہوں نے عوام سے ان ممالک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ایوان میں مذمتی قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی
جس میں کہا گیا کہ سینیٹ قرآن پاک کو جلانے، پھاڑنے اور بے حرمتی پر صدمے کا اظہار کرتا ہے۔ اسلامو فوبیا پر مبنی نفرت انگیز، شیطانی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ مذمتی قرارداد کے متن کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھنائونا اقدام بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے خلاف ایک سازش ہے۔ یورپ کے سفیر کو طلب کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس افسوسناک واقعے پر او آئی سی ممالک کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں مسئلے کو اٹھایا جائے۔
جمعیتِ علماء پاکستان (جے یو پی)کے زیراہتمام تحصیل گڑھی کپورہ میں احتجاجی ریلی کی قیادت جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان،سینئر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انصارالابرار،سرپرست مفتی فضل منان قادری،فدایان ختم نبوت کے صدر قاضی شاہ روم باچہ،جے یو پی ضلع مردان صدر مفتی ولی اللہ قادری،جنرل سیکرٹری برجیس دانیال،تحصیل تحت بھائی صدر خواجہ شیرزمان ودیگر قائدین کررہے تھے تحریک لبیک کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت مفتی فضل واحد،مولانا عبدالقادر،وقاص امینی،مولانا کفایت اللہ چشتی،جوہرعلی خٹک،عبدالقادر اورچیئرمین بلال قادری نے کی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے بھی پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی جس کی قیادت کوآرڈینٹر واصف بصیر،سابق ناظم شفیق لالااورشیخ عبیداللہ مدنی نے کی مظاہرین نے سویڈن اور ہالینڈ کیخلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،اوراق مقدس کو نذرآتش کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورحکومت سے دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا پی ٹی آئی یوتھ کونسل بنوں نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران سویڈن کے جھنڈے کو نذر آتش کردیا یوتھ کونسل کے صدر اسحاق خان کی قیادت میں کارکنوں نے احتجاجی جلوس نکالا بنوں پریس کلب پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی یوتھ کونسل کے صدر اسحاق خان ، ملک حضرت علی خان ، ملک شائز اللہ خان ، ناصر خان اور دیگر نے کہا کہ قرآن مجید کا تحفظ اپنے خون سے کریں گے
چارسدہ کے فاروق اعظم چوک میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتۖ جماعت اسلامی اور تاجر برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا فاروق اعظم چوکمیںمظاہرین سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتۖ کے ضلعی امیر مو لانا پیر حزب اللہ جان ، ناظم مو لانا نجیب الاسلام ، مولانا ڈاکٹر الہیٰ جان ، تحصیل کونسل چارسدہ کے چیئر مین مفتی عبد الرئوف شاکر ، مولاناعبد الو احد ، قاری فضل امین ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شاہ حسین ایڈوکیٹ ، فواد احمد ، سیف اللہ درانی ، مصباح اللہ تاجر رہنما میاں مفرق شاہ اور دیگر نے خطاب کیا دریں اثناء عمر زئی میں بھی نیدر لینڈ اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر علامہ محمد شفیق امینی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے زیراہتمام سخاکوٹ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ضلعی نائب امیر مولانا جمال الدین، تحصیل امیر فضل وہاب، جنرل سیکرٹری قاضی رشید احمد اور رکن جماعت اسلامی ملاکنڈ حاجی امان گل کر رہے تھے
مظاہرین نے مین ملاکنڈ شاہراہ پر جلسہ منعقد کیا جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر تعلقات ختم کر کے اسلامی ممالک سویڈن کے مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، دریں اثناء سخاکوٹ کے ویلج کونسل چیئرمینوں حاجی سعید اللہ، ساجد حسین مشوانی اور قاری سجاد علی حقانی نے ویلج کونسل سخاکوٹ بازار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن میں قران مجید کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ہے، حکومت سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے، قرآن مجید کی بے حرمتی عالمی امن تباہ کرنے کے مترادف ہے، تمام اسلامی ممالک اس تناظر میں لائحہ عمل ترتیب دیں اور اقوام متحدہ قران مجید کی حرمت و تقدس کے حوالے سے قانون سازی کرے۔تیمرگرہ میں احتجاجی مظاہرین نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے تمام اسلامی دنیا سے سویڈن کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا مظاہرے سے مولانا فضل رحم ، رحمت اللہ مدنی ، سیف اللہ، بلال ،شیخ فضل الرحمان نے خطاب کیا کاٹلنگ بازار میں احتجاجی مظاہرہ میں مرکزی پاکستان مسلم لیگ کی اعلی قیادت سمیت مقامی سیاسی سماجی کارکنوںسکول طلبا اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
پارٹی صدر گل اکبر عرف بابا چیئرمین مبصر اکبر اور جنرل سیکرٹری رحیم خان اور دیگر نے کہا کہ قرآن کریم مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے حکومت سویڈن حکام کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھائے کیونکہ قرآن کریم کی توہین سے اربوں مسلمانو ں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس موقع پر سویڈن کا جھنڈا بھی نذر آتش کردیا گیا مظاہرین نے سویڈن سفیر کو ملک بدر اور ان سے سفارتی تعلقات جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاجی مظاہرے پورے ملک میں شروع کئے جائیں گے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل شبقدر کے تحصیل امیر مولانا محمد ایاز حقانی مولانا عبدالمعبود جماعت اسلامی کے تحصیل امیر حافظ شفیع اللہ مولانا محمد یاسر حقانی سید شبیر شاہ باچا مولانا میاں اشفاق احمد مولانا رحمان اللہ حقانی مولانا شمس الحق حقانی مولانا طاہر اللہ درویش مولانا مثمر شاہ حقانی سید شاہ گیلانی ثناء اللہ دانش مولانا عطاء اللہ ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پاکستان میں تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت قانون کی مخالفت کرنے والے سویڈن کے واقعہ سے سبق حاصل کریں ملک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پربھی مقدسات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین قرآن کی اجازت نہیں دی جاسکتی
مانسہرہ کی جملہ مساجد سے بعداز نماز جمعہ ختم نبوت چوک تک ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے سویڈن کا جھنڈا پر نذر آتش کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق شیرازی ضلعی امیر جماعت اسلامی، ڈاکٹر ضیاء الرحمان، مولانا حمزہ خان سواتی، احمد مجتبٰی، شیخ ندیم شہزاد، محمد حنیف اعوان، شفاعت علی خان، عادل دلاور خان سواتی، حافظ مسعود و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ سویڈن واقعہ نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے، سویڈن حکومت سرکاری سطح پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے معافی مانگے اور اس جرم کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا جائے پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل تخت بھائی کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
۔مظاہرین نے ٹکر چوک میں احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنے سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل تخت بھائی کے صدر عبدالعظیم۔پی کے57کے صدر شاہد ستار ایڈوکیٹ’ضلعی رہنما سعید اللہ’مولانا عمراخان’پی پی پی کے عرفان مہمند’مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل ۔تحریک تحفظ کے صدر حاجی سردراز خان اور ریاض خان منیجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے ساری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی