جھومے جو پٹھان

‘جھومے جو پٹھان’شاہ رخ خان کے ساتھ دنیا بھر میں ان کے مداح جھوم اٹھے

ویب ڈیسک :بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا، فلم’پٹھان’ نے دنیا بھر سے صرف 2دن میں 220کروڑ کما لیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے بزنس کے حوالے سے بھارت اور بیرون ملک دونوں دن نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں اور بہت حد تک یقینی ہے کہ فلم تیسرے دن بھی کمائی کے حوالے سے ریکارڈ قائم کرے گی۔رپورٹس کے مطابق فلم’پٹھان’ کے پیسے کمانے کی رفتار میں کمی نہیں آرہی، فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 105 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن فلم نے 113 کروڑ سے زائد کمائے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم’پٹھان’ آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو کہ طویل وقت تک قائم رہ سکتے ہیں۔
25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ‘پٹھان’میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔واضح رہے بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان’ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر تباہی مچا دی تھی۔پٹھان نے 25 جنوری کو اپنی ریلیز کے پہلے دن انڈیا بھر سے 57 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا ہے۔باکس آفس کے تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنی ٹویٹ میں فلم کی کھڑکی توڑ اوپننگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2023کا آغاز دھماکے سے ہواایک تو چھٹی کا دن بھی نہیں تھا جبکہ فلم ریلیز بھی ہفتے کے درمیانی دن یعنی بدھ کے روز ہوئی لیکن پٹھان تاریخی آغاز کے سفر پر روانہ ہوگئی ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پٹھان کے پہلے دن کا کاروبار اب تک کسی بھی انڈین فلم کا سب سے زیادہ کاروبار ہے ۔

مزید دیکھیں :   جج دھمکی کیس میں عمران خان کے پھرناقابل ضمانت وارنٹ جاری