کینیڈا میں اسلاموفوبیا

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کیخلاف نمائندہ خصوصی مقرر

ویب ڈیسک :کینیڈین حکومت نے اسلاموفوبیا کی روک تھام کیلئے پہلی بار خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔ یہ عہدہ ملک میں مسلمانوں پر ہونے والے پے در پے حملوں کے بعد بنایا گیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس عہدے کیلئے صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن امیرہ الگھاویبی کا انتخاب کیا گیا ہے جو مشیر، ایکسپرٹ اور نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے اسلاموفوبیا، نسل پرستی، نسلی امتیاز اور مذہبی عدم برداشت کیخلاف حکومتی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے کام کریں گی۔
انسانی حقوق کی سرگرم کارکن امیرہ الگھاویبی کنیڈین ریس ریلیشن فانڈیشن کی سربراہ ہیں اور ٹورنٹو سٹار اخبار کیلئے کالم بھی لکھتی ہیں۔وہ اس سے قبل براڈکاسٹر ادارے سی بی سی کے ساتھ دس سال سے زائد تک کام کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ