مریم نواز دبئی پہنچ گئیں

مریم نواز لندن سے دبئی پہنچ گئیں، آج لاہور آئیںگی

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے دبئی پہنچ گئیں۔قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔ مریم نواز دبئی سے ہفتہ کی سہ پہر 3بجے لاہور پہنچیں گی جبکہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پارٹی کی سینئر نائب صدر کی لندن سے روانگی اور پاکستان پہنچنے کے شیڈول سے آگاہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے روانہ ہوگئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مریم نواز آج 28جنوری ہفتے کی سہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی ۔

مزید پڑھیں:  شرح سود 22فیصد پر برقرار،سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری