بغیر سیکورٹی گیس سلنڈر

گھریلو صارفین کو بغیر سیکورٹی گیس سلنڈر مہیا کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک : سوئی نادرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے بغیر سیکورٹی کے گیس سلنڈر مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سوئی نادرن گیس پشاور کے میڈیا فوکل پرسن یاور عباس نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سوئی نادرن گیس حکام کو گیس قلت کی وجہ سے گھریلو صارفین کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے اسی وجہ سے وفاقی حکومت کی ہدایات پر جن گھریلو صارفین نے ڈیمانڈ نوٹس یا ارجنٹ فیس جمع کرائی ہو ان کو سیکیورٹی کے بغیر سلنڈرز مہیا کئے جائیں گے اور ان صارفین سے صرف گیس کی قیمت وصول کی جائے گی
صارفین کو صرف حلف نامہ جمع کرنے کے بعد یہ ریلیف مہیا کی جائے گی تاہم میٹر کی تنصیب کے وقت سلنڈر واپس کرنا ہوگا یا سیکیورٹی جمع کرانا ہوگی کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی کی مد میں اس سے قبل 7ہزار5سو روپے وصول کئے جاتے تھے اس کے علاوہ گیس ختم ہونے کی صورت میں دس کلومیٹر کی حدود میں صارفین کو بغیر کسی اضافی لاگت کے سلنڈر بھروانے کی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے پر پولیس کے خلاف ایف آئِی آر درج