بھارتی جنگی طیارے گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے معمول کے آپریشنل فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے سخوئی 30 اور میراج 2000 مادھیا پردیش کے ضلع مورینا کے قریب گر کر تباہ ہوئے۔ طیارے معمول کے آپریشنل فلائنگ ٹریننگ مشن پر تھے۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان

دونوں طیاروں نے گوالیر ایئر بیس سے اُڑان بھری تھی اور وہ معمول کی پرواز پر تھے ، سخوئی 30 میں 2 اور میراج میں 1 پائلٹ سوار تھا .

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

ابتدائی رپورٹس کے مطابق 2 پائلٹ محفوظ رہے ہیں جبکہ پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی۔