امریکا ستمبر میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا

امریکا خواتین کے فیئربریک گلوبل انویٹیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے جو رواں سال ستمبر میں ہوگا ،اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن کرکٹ ہانگ کانگ کے تعاون سے مئی 2022 میں دبئی میں ہوا تھا اور دوسرا رواں سال 3 سے 16 اپریل تک ہانگ کانگ میں شیڈول ہے۔ اب ستمبر میں بھی یو ایس اے میں ٹورنامنٹ کا دوسرا رائونڈ ہوگا۔آئی سی سی کی طرف سے مکمل طور پر منظور شدہ ٹورنامنٹ نے گزشتہ سال چھ ٹیموں کے ایک ایونٹ میں خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کچھ سرکردہ کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا تھا۔یو ایس اے کرکٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے سے، فیئر بریک اور یو ایس اے کرکٹ عالمی سطح پر صنفی مساوات اور خواتین اور لڑکیوں کی کرکٹ کی ترقی کی حمایت کر رہے ہیں۔” شیڈول کے مطابق ٹورامنٹ پندرہ تا 30 ستمبر تک ہوسٹن اور ٹیکساس میں کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو 160رنزکا ہدف