آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ، فائنل میں انگلینڈ اور بھارت مدمقابل

جنوبی افریقہ کے شہر پوچیفسٹروم میں جاری پہلے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے آسڑیلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی، آسڑیلیا کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا صرف سو رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ان کی پوری ٹیم 96 کے سکور پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کا فائنل، ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری