ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

دفاعی چیمپیئن بیلجئیم اور جرمنی نے ہاکی ورلڈ کپ فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ اتوار بروز 29 جنوری کو کھیلا جائیگا، بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے آسٹریلیا اور دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن بیلجئیم نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔کلنگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے آسٹریلیا کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے دی ، جرمنی کے پیلیٹ گونزالو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی۔جرمنی نے 13 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل جرمن ٹیم نے 2010 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جرمنی کو دو بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ، آخری بار جرمنی نے 2006 میں آسٹریلیا کو ہر کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ، اسی میدان پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بیلجئیم نے نیدرلینڈز کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آٹ پر کامیابی حاصل کی۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا تاہم پینلٹی شوٹ آٹ پر بیلجئیم نے نیدرلینڈز کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔واضح رہے کہ بیلجئیم کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے اور 2018 کے عالمی کپ میں اس نے نیدرلینڈز کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل