آسڑیلین اوپن ، ویمنز سنگلز کا اعزاز آرینا نے جیت لیا

بیلو روس سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی کھلاڑی آرینا سبالینکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود آسڑیلین اوپن کے ویمنز فائنل میں اپنی حریف قازقستان کی ایلینا رائباکینا کو شکست دیکر کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام اعزاز جیت لیا، آرینا نے اپنی حریف ایلینا کو ایک سخت مقابلے کے بعد چار چھ، چھ تین اور چھ چار سے شکست دی، اس کامیابی کے بعد آرینا سبالینکا نئی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کر لینگی ، قازقستان کی کھلاڑی ایلینا جو اس سے قبل ومبلڈن اوپن ٹائٹل جیت چکی ہیں اچھے کھیل کے باوجود اپنے کیریئر میں دوسرا گرینڈ سلام جیتنے میں ناکام رہیں، اپنی کامیابی پر آرینا کا کہنا تھا کہ ایلینا بہت سخت حریف ہے اور اس نے پہلے سیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے دبائو کا شکار کیا جس کی وجہ سے میں پہلا سیٹ ہار گئی تاہم باقی سیٹس میں اس نے شاندار مقابلہ کیا لیکن میں نے ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جو پہلے سیٹ میں ہوئی تھیں ، شکست سے دوچار ہونے والی ایلینا کا کہنا تھا کہ آرینا بہت شاندار کھلاڑی اور خوشی ہے کہ میں اچھا کھیل پیش کر ہاری ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

مزید پڑھیں:  بابر اور رضوان پی ایس ایل 9 کے ٹاپ سکورر بن گئے