قانونی کارروائی

آصف زرداری پر الزام، پیپلزپارٹی کا عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

پی پی پی نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا، عمران خان کو رات تک معافی کی مہلت، پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بیان سے دستبردار نہ ہوئے تو انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ اور نیئر بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی سوچ اور سیاسی کردار کے حوالے سے مرچکا ہے، عمران خان ڈپریشن کا شکار ہے اسی باعث وہ اداروں پر الزامات لگا رہا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان سے مطالبہ کریں گے کہ وہ اپنے بیان سے دستبردار ہوں ورنہ الزامات ثابت کریں، اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو پاکستان پیپلز پارٹی عمران کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سول اور کرمنل کورٹ میں مقدمہ درج کرے گی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا : اراضی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2زخمی