شاہد خاقان عباسی

آئین میں عوام کے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی جماعت ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی، آئین میں عوام کے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایمرجنگ پاکستان پروگرام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں سیاست نفرت اور دشمنی میں تبدیل ہوگئی، اسمبلیوں سے سیاست کھیلی جاتی ہے، سیاسی نظام کی ناکامیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات سےکوئی بری الذمہ نہیں، کوئی جماعت ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی، آئین میں عوام کے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا، معیشت کی بہتری کے لیے اور عوام کے لیے عدلیہ سمیت ہر ادارے کو مل بیٹھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں، آج کی پریشانیاں، چلینجز موجودہ نظام کے باعث ہیں، سیاسی نظام کی خامیوں کو عوام کے سامنے رکھا جائے، سیاسی اکابرین اپنے مفادات بالائے طاق رکھ کر اپنی ناک سے آگے دیکھیں۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم