مکافات عمل

عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’میرے پیارے پاکستانیو، نوازشریف کی طرف سے السلام علیکم‘، نواز شریف نے مجھے کہا لاہور پہنچ کر سب کو میرا پیار بھرا سلام کہنا، آپ کو خوشخبری سنا دوں نوازشریف بہت جلد آپ کے درمیان موجود ہونگے، نواز شریف آج بھی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ذمہ داری دینے پر اللہ تعالی کے بعد نواز شریف، شہباز شریف اور آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں وعدہ کرتی ہوں کہ پارٹی کیلئے کام کرتے ہوئے ایک دن بھی ضائع نہیں کروں گی جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدلیں گے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
لیگی سینیئر نائب صدر کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو ملک میں مہنگائی کا احساس ہے، ملک میں بجلی، روٹی مہنگی ہونے کا احساس ہے، امید رکھیں کہ ترقی کا سفر پاکستان میں واپس آئے گا، نواز شریف کی 9 سالہ کارکردگی ملکی تاریخ سے نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ملے گا.
عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت بھی خود توڑدی اور روبھی خود رہا ہے، عمران خان رونے کی تیاری کرلو تمہارے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، اب باقی زندگی رونا پڑے گا، میرے شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جب بھی ہو گا مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد