لکی مروت میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن تیسرے روزبھی جاری

ویب ڈیسک:لکی مروت میں دریائے کرم کے کنارے واقع علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ تیسرے روز بھی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے دریائے کرم کے کنارے درگہ جنگل میں مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز اورپولیس اہلکاروں نے جنگل کا محاصرہ کررکھا ہے اور دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جارہا ہے موبائل فون نیٹ ورک تیسرے روز بھی معطل رہا جس سے مقامی لوگوں اور موبائل فون صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ۔
فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروس پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) نے ابھی تک عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔مقامی حکام نے بھی کسی انسانی جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ