سوات:عبیدقتل کیس :ایس ایچ اوبنڑ سمیت پانچ اہلکار معطل

ویب ڈیسک :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے عبید خان قتل کیس میں اپنی ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور کوتاہی برتنے پر امتیاز خان انچارج ڈی ایس بی، ایاز خان ایس ایچ او تھانہ بنڑ، صبا خان محرر تھانہ بنڑ،ہیڈ کانسٹیبل سفیر خان ڈی ایس بی سٹاف اور کانسٹیبل محمد رشید مین گیٹ سنتری تھانہ بنڑ کو معطل کر کے لائن حاضر کردیئے، جنہیں جے آئی ٹی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
اس طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات نے ڈی ایس بی (ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ) سوات کا تمام سٹاف تبدیل کرکے نیا سٹاف تعینات کر نے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نو تعینات ڈی ایس بی سٹاف میں وہ اہلکار لئے جائینگے جو اس سے پہلے کبھی ڈی ایس بی کا حصہ نہ رہے ہوں۔ دوسری جانب ریٹائرڈ پولیس افسروں نے مشرق کو بتایا کہ جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے، ان کا عبید قتل کیس سے کسی قسم کا تعلق نہیں اور پولیس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی ایس بی) کے تمام اہلکاروں کی تبدیلی سے سوات پولیس کافی عرصہ تک خفیہ معمولات سے محروم رہے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری