بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے میلبرن رینیگیڈز کا سفر تمام کردیا

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ناک آئوٹ میچ میں برسبین ہیٹ نے میلبرن رینیگیڈز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی جس کے بعد فائنل میچ میں جگہ بنانے کیلئے ان کا مقابلہ سڈنی سکسرز کے ساتھ ہوگا، تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ نے ٹاس جیت کر پہلے میلبرن رینیگیڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، شان مارش 82 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، برسبین ہیٹ کی جانب سے زیویر بارٹلیٹ نے تین جبکہ مائیکل نیسر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے مقابلہ سات وکٹوں سے جیت لیا، کپتان عثمان خواجہ 59 ، جوش برائون 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے ٹام راجرز نے دو جبکہ ڈیوڈ موڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ زیویر بارٹلیٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف