چترال میں بجلی کی فراہمی

48 گھنٹے میں اپر چترال میں بجلی کی فراہمی شروع ہو گی، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں اپر چترال میں بجلی کی فراہمی شروع ہو گی۔
ویب ڈیسک: خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں اپر چترال میں بجلی کی فراہمی شروع ہو گی چترال کے عمائدین نے وزیر اعظم کو کہا تھا کہ انہیں بجلی کی فراہمی کم ہے، اپر چترال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر آج اپر چترال کے لوگوں سے مشترکہ اجلاس کیا۔
وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ یکم فروری سے اپر چترال کو بھی لوئر چترال کی طرح بجلی فراہم ہو گی، چترال کی بجلی کی فراہمی میں بلنگ کے بعد اضافہ ہو گا، آج اس حوالے سے اپر چترال عمائدین سے معاہدہ بھی کیا جس میں گورنر بطور گواہ ہے۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ واجبات کے حوالے سے بھی ایک مہینہ میں رپورٹ مرتب ہو گی، معاہدے پر پورا عملدرآمد کریں گے، بلنگ بہتر ہونے سے بجلی فراہمی میں مزید اضافہ کیا جائے گا، بہت عرصے سے یہ مسئلہ تاخیر کا شکار تھا۔

مزید پڑھیں:  پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے، بائیڈن