لال حویلی سیل

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کردی گئی

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچ گئے اور ایف آئی اے کی نفری بھی لال حویلی پہنچ گئی تھی۔ لال حویلی سیل آپریشن میں وقف املاک کو ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل ہے۔
متعلقہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس پر غیر قانونی قابض ہیں۔ شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق کو متعدد نوٹسز بھیجے گئے ہیں، جس کے بعد بھی یہ کوئی ریکارڈ یا مستند دستاویز پیش نہیں کرسکے۔
یاد رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے لال حویلی کے خلاف کارروائی کو ماتحت عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چیلنج کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت