متنی کتوں کی لڑائی چوکیدار قتل

متنی میں کتوں کی لڑائی پر چوکیدار کے بہیمانہ قتل کاانکشاف

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ متنی کالاخیل میں کتوں کی لڑائی پر چوکیدار کا قتل کیا گیا، پولیس نے کیس ٹریس کرلیاجبکہ ملزم کے خلاف قتل کی دعویداری کردی گئی ہے جوواردات کے بعد تاحال روپوش ہے۔ کچھ روزقبل مدعی امتیاز گل ولد رازیم ساکن کالا خیل نے متنی پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا 24سالہ بھتیجا سلمان خان ولد علیم گل مقامی ہوٹل میں چوکیداری کرتا تھااور متنی کالا خیل کا رہائشی تھا۔ وقوعہ کے روز وہ اپنے علاقہ میں موجودتھاجب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا تھا۔
تھانہ متنی کی تفتیشی ٹیم کے مطابق دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا کہ قتل کی واردات میں مبینہ طور پر آلہ دین ولد وقاردین سکنہ کالاخیل ملوث ہے۔ مقتول اور ملزم نے کتے پال رکھے تھے جبکہ ملزم آلہ دین آئس کا بھی عادی تھا۔ وقوعہ کے روز دونوں کے کتوں کا آمنا سامنا ہونے پروہ لڑپڑے تھے اوراسی تنازعہ پر ملزم اور مقتول کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے تک جاپہنچی جس کے بعد ملزم نے رائفل اسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم واردات کے بعد روپوش ہوچکاہے جس کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی