پشاور، پولیس لائن میں دوران نمازخود کش دھماکہ،83افراد شہید ،160زخمی

پشاور (داود خان ) پولیس لائنز میں مسجدکے اندردوران نماز خودکش دھماکہ کے نتیجے میں83افراد شہید جبکہ 160 افراد زخمی ہو گئے ،ذرائع کے مطابق حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں مسجد کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس میں83افراد شہید جبکہ 160 افراد زخمی ہو ئے ہیںریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں افراد83 شہید جبکہ 160 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ پولیس لائن مسجد کے اندر ہوا اور اس وقت جماعت کھڑی تھی۔ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کا کام تاحال جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا