انٹرڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ

انٹرڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ، آرمی اور ایئر فورس فائنل میں مدمقابل آگئیں

پاکستان آرمی اور ایئر فورس کی ٹیمیں واپڈا اور پاکستان آرڈنینس فیکٹریز کو شکست دیکر انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپیٸن شپ کے فاٸنل میں پہنچ گٸی ہیں۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری چیمپئن شپ کے سیمی فاٸنلز کے موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر، سیکرٹری آرمی سپورٹس ڈاٸریکٹوریٹ کرنل صدف اکرم، کرنل نبیل احمد رانا، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل سعید اختر، قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کوچ ملک ریاض،اعظم ڈار سمیت شاٸقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آرمی نے پہلے سیمی فاٸنل میچ میں واپڈا کو 65-92پواٸنٹس سے شکست دی۔آرمی کی طرف سے تغلب عمار 20، عبد الرحمنٰ نے 14پواٸنٹس جبکہ واپڈا کے عثمان خان 18، سلمان بٹ 12پواٸنٹس بنا سکے۔ دوسرے سیمی فاٸنل میں ایئر فورس نے پی او ایف کیخلاف 68-93 پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ ایئرفورس کی طرف احمد جان 28اور عمر جان نے 18پواٸٹس سکور کٸے۔ سیمی فاٸنل کے میچز سعادت جہانگیر، عمیر محمد، نوید احمد، ایم ایم عالم اور چوہدری ندیم نے سپرواٸز کرواے۔ آرمی اوراٸیر فورس کی ٹیمیں  کل (منگل) کو چیمپیٸن شپ کے فاٸنل میں مدمقابل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست