پولیس لائن پشاور میں ہونے والے دھماکے کے پیش نظر نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ اعلان کیا ہے، آج خیبرپختونخوا میں پرچم سرنگوں رہے گا۔
ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، آج خیبرپختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔
اعظم خان نے کہا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی، سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نمازیوں کی پہلی صف میں موجود تھا، اب بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
