دہشت گرد نماز

دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا، یہ کون لوگ ہیں ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گرد نماز میں مسجد کی پہلی صف میں کھڑا تھا، یہ کون لوگ ہیں اور ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، ہمارا ایک صوبہ کسی حد تک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں