ویب ڈیسک:پولیس لائنز میں دھماکہ کے وقت 300سے 400افراد موجود تھے۔ پولیس حکام کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت 300سے 400افراد موجود تھے جن میں بڑی تعداد پولیس اہلکاروں کی تھی۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت منہدم ہونے کے باعث کئی جوان ملبے کے نیچے دب گئے تھے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ۔
