پشاور پولیس لائنز پر خود کش حملہ

پولیس لائنزحملہ کے نتیجے میں10اضلاع میں جنا ز ے اٹھ گئے

ویب ڈیسک: پشاور پولیس لائنز پر خود کش حملہ میں پشاور سمیت 10سے زائد اضلاع کے رہائشی لوگ متاثر ہوئے ہیں ایل آر ایچ کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق دھماکہ میں پشاور کے زخمی ہونیوالے اور جاں بحق ہونیوالے اہلکاروں اور ملازمین کا تعلق ناصر باغ، سیٹھی ٹائون اور بڈھ بیر سے بتایاگیا ہے جبکہ اس واقعہ میں پشاور کے علاوہ اپر چترال ، بنوں ، پشاور، لکی مروت، چارسدہ ، مردان، ملاکنڈ، بٹ گرام، صوابی اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار اور ملازمین بھی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک ایسا دھماکہ تھا جس میں صوبہ کے نصف سے زائد اضلاع کو شہیدوں کے تابوت بھیجے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع