پولیس لائنز کے اندر سے سہولت کاری

پولیس کاخیال ہے اندرسے کوئی شخص حملہ آورسے رابطے میں تھا،وزیردفاع

ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں پولیس لائنز کے اندر سے سہولت کاری کی گئی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ حملہ آور ایک، دو دن سے وہیں رہ رہا تھا، آئی جی نے بتایا کہ ہزار سے ڈیڑھ ہزار افراد پولیس لائنز میں رہتے ہیں، پولیس کا خیال ہے کہ اندرکوئی شخص حملہ آورکے ساتھ رابطے میں تھا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سکیورٹی بریچ ہوئی ہے، دہشت گرد نے پہلی صف میں خودکو دھماکے سے اڑایا، مساجد میں نمازیوں پر حملے تو بھارت اور فلسطین میں بھی نہیں ہوتے،گزشتہ لہر میں کراچی دہشت گردوں کا بڑا ٹارگٹ تھا۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں مذاکرات کی پالیسی شروع ہوئی تھی اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، سوات کے نہتے لوگوں نے ان دہشت گردوں کو مستردکیا، میری اطلاعات ہیں کہ خیبرپختونخوا میں ٹول پلازوں پر ان دہشت گردوں نے قبضہ کیا، سرکاری ٹھیکوں میں یہ دہشت گرد حصہ وصول کرتے ہیں، سرکاری ٹھیکوں میں گزشتہ حکومت کے وقت سے یہ کمیشن لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزراء قاسم شاہ اور مینا خان کا پشاور میں سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ