پشاور خود کش حملے نگران حکومت غائب

نگران حکومت غائب رہی،کوئی وزیرہسپتال یا جائے وقوعہ پرنہیں گیا

ویب ڈیسک : پشاور خود کش حملے میں ایک جانب پولیس کو بڑا جانی نقصان اٹھا نا پڑ ا تو دوسری جانب حکومتی نمائندگی کیلئے نگران کابینہ میں ایک بھی وزیر سامنے نہ آیا۔ کابینہ کے 15ارکان نے واقعہ پر چپ کا روزہ رکھا جبکہ نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے رسمی بیان جاری کرتے ہوئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگوادی گئی صوبائی حکومت اس بڑے واقعہ سے مکمل طور پر قطع تعلق نظر آئی ۔
خیبر پختونخوا میں 10روز سے نگران حکومت موجود ہے جبکہ 5روز قبل نگران کابینہ بھی تشکیل دیدی گئی تاہم پشاور میں ہونیوالے ایک بڑے سانحہ کے موقع پر نگران حکومت خاموش تماشائی بنی رہی نگران کابینہ میںموجود 15ارکان میںسے کسی ایک نے بھی آگے بڑھ کر شہداء اور زخمیوں کی داد رسی نہیں کی کسی بھی وزیر کی جانب سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی میڈیا پرا کر اس واقعہ سے متعلق معلومات شریک نہ گئیں
اب تک نگران کابینہ ارکان کی جانب سے اس واقعہ کی مذمت بھی نہیں کی گئی ہے صوبے میں حکومتی مشینری کس حد تک متحرک اور فعال ہے اس واقعہ سے اس کی قلعی کھل گئی ہے نگران وزیر اعلیٰ کا بیان بھی صرف حاضری لگانے تک ہی محدود رہا جبکہ کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی سیاست سیاست کھیلتے رہے ۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ