ڈیرہ 2 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ،سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: ڈیرہ کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں مقابلے کے بعد دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔مارے جانے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔
سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ پر 2دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں سمیت دیگر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری