صوابی میں آپریشن

صوابی میں آپریشن،2دہشت گردوں نے خودکوبم سے اڑا دیا

ویب ڈیسک: صوابی پولیس نے ہنڈ کے مقام پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوںکو ہلاک کر دیا اور ایک کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔
ڈی پی او آفس کے مطابق پیر کو خفیہ ذرائع سے دہشت گردوںکی موجودگی کی اطلاع پر ڈی پی او صوابی کیپٹن ( ر ) نجم الحسنین کی قیادت میں بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کو بذریعہ لاوڈ سپیکر ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا گیا تاہم انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ آپریشن کے نتیجہ میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو دہشت گردوں نے زخمی حالت میں خود کو بموں سے اڑا دیا ۔ واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا افغانستان کے اندر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن