پی ایس ایل 8، 21 غیر ملکی انٹرنیشنل اور 15 مقامی کھلاڑی اپنا ڈیبیو کرینگے

13 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں 21 غیر ملکی انٹرنیشنل اور 15 مقامی کھلاڑی اپنا ڈیبیو کریں گے۔ملتان پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا، کراچی اور لاہور 9-9 اور راولپنڈی 11 میچز کھیلے جائینگے۔

پی ایس ایل میں پہلی بار شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں میں شامل ہیں: عادل رشید، عقیل ہوسین (دونوں ملتان سلطانز)، اینڈریو ٹائی (کراچی کنگز)، بھانوکا راجا پاکسے (پشاور زلمی)، ڈیوائن پریٹوریس (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، فضل الحق فاروقی، گس اٹکنسن۔ (دونوں اسلام آباد یونائیٹڈ)، اظہار الحق نوید (ملتان سلطانز)، جیمز فلر (کراچی کنگز)، جمی نیشام (پشاور زلمی)، جوش لٹل (ملتان سلطانز)، کوسل مینڈس (لاہور قلندرز)، میتھیو ویڈ (کراچی کنگز)، نوین- الحق، نووان تھشارا، اوڈین اسمتھ (تمام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، رچرڈ گلیسن (پشاور زلمی)، شین ڈیڈسویل (لاہور قلندرز)، تبریز شمسی (کراچی کنگز)، ٹام کرن (اسلام آباد یونائیٹڈ) اور وینڈو ہسرنگا (کوئٹہ گلاڈی ایٹرز)۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل

غیر ملکیوں کے علاوہ، مقامی کھلاڑی جو اپنے ڈیبیو ایونٹ میں بڑا تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں وہ ہیں: عامر جمال (پشاور زلمی)، احسن بھٹی (لاہور قلندرز)، ایمل خان (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، عرفات منہاس (ملتان سلطانز)، حسیب اللہ۔ (پشاور زلمی)، حسن نواز (اسلام آباد یونائیٹڈ)، عرفان خان نیازی (کراچی کنگز)، مرزا طاہر بیگ (لاہور قلندرز)، محمد ‘کرنل’ زاہد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، محمد سرور آفریدی (ملتان سلطانز)، عمیر بن یوسف ( کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سعود شکیل (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، شاویز عرفان (لاہور قلندرز)، سفیان مقیم (پشاور زلمی) اور طیب طاہر (کراچی کنگز)۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی