خیبرپختونخوا سی این جی سٹیشنز

خیبرپختونخوا ، ایک ماہ بندش کے بعد سی این جی سٹیشنز کھل گئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ایک ماہ سے بند تمام سی این جی سٹیشنز آج سے دوبارہ کھل گئے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں ایک ماہ سے بند تمام سی این جی اسٹیشنز آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ آج سےخیبرپختونخوامیں تمام سی این جی اسٹیشنز کھلےرہیں گے۔ سی این جی سٹیشنز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لیے یکم جنوری سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنزبندرکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق