پولیس لائنز مسجد دھماکا

پولیس لائنز مسجد دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کے اعضا ملےہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا خودکش تھا حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پولیس لائنز میں دھماکا خودکش تھا، خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں جن کی ڈی این اے سیمپلزٹیسٹنگ کے لیے فارنزک لیب بھجوا دی ہے۔ سی سی ٹی وی سے دھماکےکی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان

آئی جی معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز ہونے چاہئیں، دہشتگردوں کا کنٹرول کسی علاقے پر اس طرح نہیں ہے جس طرح 10،12سال پہلے تھا، یہاں سے کوئی دہشتگرد بھاگ کر افغانستان میں پناہ لے تو معاہدے کے مطابق اسے ہمارے حوالے کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم