پرویزالہٰی کی رہائشگاہ پر چھاپہ

پنجاب پولیس کا سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کی رہائشگاہ پرمبینہ چھاپہ

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کا چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ پنجاب پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر مبینہ چھاپہ مارا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس میں چھاپہ مارا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سمیت مختلف اداروں نے سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی ، سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

پولیس کی بھاری نفری سحری کے وقت چوہدری پرویزالہٰی کی کنجاہ میں رہائشگاہ پر موجود تھی اور درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائشگاہ کو حصار میں لے رکھا ہے جبکہ رہائشگاہ کے ارد گرد اور باہر پولیس کی گاڑیوں کا گشت بھی جاری تھا۔

مزید پڑھیں:  حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی امیدوار زمرک خان اچکزئی کامیاب

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت بدلےلےرہی ہے اور ہمارے خلاف سراسرانتقامی کارروائی کی جارہی ہیں، ہم اس عمل کے خلاف عدالت میں جائیں گے اور اب عدلیہ میں جاکر ان سے بات ہوگی۔