میانوالی میں دہشتگردوں کا حملہ

میانوالی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا پولیس کو خراج تحسین

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے وزیراعظم نے غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

انہوں نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار اور جذبہ پہ پوری قوم کو فخر ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کےلئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہیں۔