کوہاٹ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ

کوہاٹ:شہیدبچوں کی تعداد51ہوگئی،ذمہ دارنظروں سے اوجھل

ویب ڈیسک: کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں شہداء کی تعداد 51ہوگئی ہے ۔ مقامی مدرسے کے56طلباء اور کشتی گزشتہ روز تاندہ ڈیم میں ڈوب گئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید کوہاٹ میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کے خلاف درج کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے میں5طلباء کو زندہ بچالیا گیا تھا۔
تاندہ ڈیم میں اتوار کی صبح کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار دینی مدرسہ العربی الاسلامیہ میر باش خیل کے 56 طلباء ، کشتی اور ملاح ڈوب گئے تھے جن میں سے 5 طالب علموں کو زندہ بچا لیا گیا۔ اتوار کو10طلباء کی لاشیں پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں اور41 طلباء اور کشتی و ملاح لاپتہ تھے جن کی تلاش کیلئے فوج کے مقامی غوطہ خور اور کوہاٹ و پشاور کے غوطہ خوروں کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور ڈوبنے والے 20 طلباء کی لاشوں کو پیر کے روز پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھتے ہوئے ریسکیو ٹیموں نے منگل کے روز کی کارروائی میں مزید 21 طلباء کی لاشوں کو پانی سے نکالا جس کے ساتھ ہی اس دلخراش واقعے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی
جن میں کشتی کا ملاح بھی شامل ہے۔ واقعے کے حوالہ سے اب تک کی ملنے والی معلومات کے مطابق بد قسمت کشتی میں مقامی دینی مدرسے العربی الاسلامیہ کے 56 طلباء سوار تھے جو سیر و تفریح کی غرض سے تاندہ ڈیم آئے تھے اور وہ ڈیم کے دوسری طرف جا رہے تھے کہ پانی کے عین وسط میں ان کی کشتی کو حادثہ پیش آیا اور کشتی میں سوار تمام طلباء ڈیم کے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ شہید طلباء کی عمر یں 8 سے 14 سال کے درمیان تھی جو مدرسے کے مہتمم شاہد نور کے ہمراہ اتوار کو پکنک منانے تاندہ ڈیم گئے تھے جہاں ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا،حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنے بڑے سانحہ کے باوجودذمہ داران کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔
حالیہ دنوں میں لاہورمیں ایک طالبہ پرتشددکی ویڈیوسامنے آنے پرسکول کوجرمانہ کیاگیااورتشددکرنے والی طالبات کو سکول سے نکال دیاگیاکراچی میں ایک بچے کواردوبولنے کی سزاکے طورپرمنہ پرسیاہی لگائی گئی تو سکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی مگرکوہاٹ میں 51بچے ڈیم میں ڈوب گئے مگر کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجارہا۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ