پٹرول پمپوں پرذخیرہ اندوزی

پٹرول مہنگاہونے کے باوجوددستیاب نہیں،پمپوں پرذخیرہ اندوزی

ویب ڈیسک: پشاور میں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود اکثریت پمپس 2 ہزار سے زائد کا پٹرول فروخت نہیں کر رہے جس کے باعث پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، پاکستان سٹیٹ آئل اور چند ایک پمپس کی جانب سے طلب کے مطابق پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ بیشتر پٹرول پمپس انتظامیہ اپنی مرضی سے شہریوں کو محدود مقدار میں پٹرول فراہم کر رہی ہے، شہریوں کے مطابق 2 ہزار روپے سے زائد کا پٹرول نہیں دیا جا رہا جبکہ گاڑیوں میں صرف 2 ہزار روپے کا ایندھن انہیں اسلام آباد تک کا سفر بھی کرنے کیلئے کافی نہیں
جس کے باعث انہیں راستے میں دوبارہ پٹرول بھروانا پڑتا ہے، اسی طرح موٹر سائیکلوں کو بھی 500 روپے تک کا ہی پٹرول دیا جا رہا ہے، چند پمپس پر شہریوں کو طلب کے مطابق پٹرول فراہم ہو رہا ہے جس کے باعث وہاں لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں، پشاور سمیت ملک بھر میں ہفتہ کی شام پٹرول کی فراہمی بند ہوگئی تھی جس کے بعد حکومت نے اتوار کی صبح اچانک پٹرول مہنگا کر دیا تھا تاہم پٹرول مہنگا ہونے باوجود شہریوں کو پٹرول کی فراہمی بلاتعطل شروع نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار