ایل پی جی قیمت 60 روپے

پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی قیمت میں60 روپے کلو اضافہ

ویب ڈیسک:حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بم بھی گرا دیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا گیا ایل پی جی کی قیمت 204 سے بڑھ کر 264 روپے ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے ماہ فروری 2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 60روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 703 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2706 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
بیش بہا اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 3115 روپے اور کمرشل سلنڈر 11984 روپے میں فروخت ہوگا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر، پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ ہوا ہے، جس سے غریب کی کم ٹوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل پی جی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، بلیک قیمت پر سرکاری مہر لگا دی، اب گیس مافیا کی چاندی ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد