گورنر خیبرپختونخوا کا الیکشن کمشنر کو خط

گورنرخیبرپختونخواکا چیف الیکشن کمشنر کو جوابی خط

ویب ڈیسک: گورنرخیبرپختونخوانے صوبے میں انتخابات کے حوالےسے چیف الیکشن کمشنر کو جوابی خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے خط موصول ہوگیا ہے گورنر نے خط میں الیکشن کی تاریخ سے آگاہ نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل سے میڈیا پر گورنر کے پی کے الیکشن تاریخ دینے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، موصول ہونے والا خط شیئرکردیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں تاکہ عام انتخابات کا پُرامن اور شفاف انعقاد ممکن ہوسکے، خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگردی کے حملوں کے بعد صوبے کی صورتحال خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے قبل الیکشن کمیشن قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے مشاورت کریں۔

خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھا گیا، خط میں کہا گیا تھا کہ اسمبلی تحلیل کی صورت میں الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 105 کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا گورنر کا آئینی اختیار ہے لیکن انتخابات کی تاریخ کے لئے الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو لکھے گئے خط میں تجویز دی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل کی گئی، پول ڈے 17 اپریل سے پہلے لازمی ہے، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لئے 15 اپریل سے 17 اپریل تک کی تاریخ تجویز کی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا انتخابات کے لئے 15 سے 17 اپریل کے درمیان کوئی تاریخ الیکشن کے لئے اعلان