جن حالات میں ملک

جن حالات میں ملک ملا شکر کرو پاکستان بچ گیا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن حالات سے ملک گزرا اور جن حالات میں ملک ملا شکر کرو پاکستان بچ گیا ہے، سب سن لو میدان میں اتر چکے ہیں، الیکشن جب بھی ہوں گے کلین سویپ کریں گے۔
ویب ڈیسک: بہاولپور میں ورکرز کنوخطاب کرتے ہوئےمریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چار سالہ جبر کے دور میں ن لیگی کارکنوں نے وفا نبھائی، جن حالات سے ملک گزرا اور جن حالات میں ملک ملا شکر کرنا چاہیےکہ پاکستان بچ گیا، عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سخت معاہدہ کرکے وعدہ خلافی کی، عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے توڑنےکا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، پیٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےلیے بڑا آسان تھا کہ ہم الیکشن میں چلے جاتے، اس وقت اگر ہم الیکشن میں چلے جاتے تو دو تہائی اکثریت سے جیت کر آتے، ن لیگ نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف کا پروگرام پورا کرکے خدا حافظ کہہ دیا تھا.
ان کا کہنا تھا کہ افواج نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی سے ملک کی جان چھڑا دی تھی، پشاور میں اب یہ دہشت گردی کا واقعہ کیوں ہوا؟ پورے ملک میں حکومتیں عمران خان کی اور الزام شہبازشریف پر، شرم کرو.
اپنے خطاب کے دوران چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے عہدے کی باتیں ہو رہی ہیں، میں عہدوں کی محتاج نہیں ہوں، عوام کی محبت سرمایہ ہے، عوام کی محبت کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب