شیخ رشید راولپنڈی سے گرفتار

ایک اور بڑی گرفتاری، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید راولپنڈی سے گرفتار

ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو رات گئے اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف زرداری پر عمران کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کیے جانے کے بعد آج جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ