پشاور مسجد دھماکا جاوید اقبال برطرف

پشاورمسجددھماکا، ڈی آئی جی سی ٹی ٹی جاوید اقبال عہدے سے برطرف

ویب ڈیسک: پولیس لائنز پشاور میں دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس میں بڑےپیمانے پرتقرر و تبادلوں کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا کر ڈی پی او چارسدہ کو سی ٹی ڈی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ جاوید اقبال کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا۔ سہیل خالد کی جگہ زاہد نواز کو ڈی پی او چارسدہ تعینات کر دیاگیا اور آصف گوہر کو سپیشل برانچ خیبرپختونخوا کے نئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل تعینات مقرر کیا گیا ہے۔

تمام افسران کے تقرر و تبادلوں کے کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے گئے، آر پی اوز اور اضلاع میں تعینات ڈی پی اوز کو بھی تبدیل کیےجانے کاامکان ہے۔ پشاور دھماکے کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخو بھی تبدیل ہوگئے، امداد اللّٰہ بوسل نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیے گئے ہیں۔

مزید دیکھیں :   لگتاہے عمران کوریاست دشمن قراردینے کافیصلہ ہوچکا،زلمے خلیل زاد